تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی خشک میوہ جات کی دکانوں پر شہریوں کا رش بھی بڑھ گیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی خشک میوہ جات کی دکانوں پر شہریوں کا رش بھی بڑھ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ اور اسکے گردونواح میں سردی اور شدید دھند میں اضافہ یوں تو سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی عوام اس سے بچاؤ کے لئے ہر ممکنہ اقدام کرتے ہیں مگر جب سردی اپنے عروج پر آجائے اور دھند کی چادر سورج کو مکمل طور پر چھپا لے تو ایسے میں خشک میوہ جات کا ذکر نہ ہو ایساتو ہوہی نہیں سکتاضلع چنیوٹ کی عوام نے بھی سردی اور دھند کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے خشک میوہ جات کی دکانوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے اور شہری اخروٹ۔مونگ پھلی،چلغوزے،بادام،ریوڑیاں،انجیر سمیت دیگر اشیاء خریدتے دکھائی دیتے ہیں اور شہریوں کا خشک میوہ جات کی دکانوں پر رش خاصا دیدنی ہے ۔ اس سلسلہ میں شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو جانے کی وجہ سے خشک میوہ جات ان کی قوت خرید سے باہر ہو گئے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button