تازہ ترینعلاقائی

پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع چنیوٹ نے قومی پرچم مہم کا آغاز کر دیا

چنیوٹ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع چنیوٹ نے قومی پرچم مہم کا آغاز کر دیا ،ضلعی صدر مہر آفتاب احمد ہرل نے قومی پرچم ضلعی صدر یوتھ ونگ میاں مقبول احمد انصاری کے حوالے کیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام ایک سادہ پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن مہر آفتاب احمد ہرل ،ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ نسیم الٰہی، ضلعی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ میاں مقبول احمد انصاری،سٹی صدر یوتھ ونگ راجہ محمدریاض خان ،سٹی صدر شیخ خالد ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر خالد یٰسین ،میڈیا ایڈوائزر اکرم ساگر چوہدری ،شیخ عالمگیر نثار اور مسلم لیگ ن اور یوتھ ونگ کے عہدیداران و کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر مہر آفتاب احمد ہرل نے قومی پرچم ضلعی صدر یوتھ ونگ میاں مقبول احمد انصاری کے حوالے کر کے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور ضلعی دفتر پر قومی پرچم بھی لہرایا گیا ،اس موقع پر مقبول احمد انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یکم تاپانچ اگست تک قومی پرچم گھر گھر ،کوچہ کوچہ لہرایا جائے گا اور اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر اس بار یوم آزادی دھوم دھام سے منایا جائے گا ،انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اس ماہ اپنی عوامی رابطہ مہم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کریں ،انشاللہ پاکستان مسلم لیگ ن اور محب وطن پاکستانیوں کی مدد سے اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button