تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:سیلاب متاثرین کا ریونیو جنگلات ڈیپارٹمنٹ کے ظلم وستم کیخلاف احتجاج

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)حالیہ سیلاب کے دوران دریائے چناب نے کٹاؤ اختیار کیا تو بھوآنہ کے نواحی علاقہ صاحب دا کوٹ کے چوراسی مربع زمین کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور وہاں موجود تمام مکانوں اور فصلوں کو تباہ کرتے ہوئے اپنا نیا راستہ بنا لیا دریائے چناب کے کٹاؤ کے بعد اب بھی دریائی پانی صاحب دا کوٹ کے چوڑاسی مربع زمین سے گزر رہا ہے حالیہ سیلا ب میں وہاں کے متاثرہ چالیس خاندانوں نے تحصیل لالیاں کے جنگلات کی بنجر زمین پر پناہ لے لی حکومت کی طرف سے انہیں ٹینٹ دیئے گئے اور تاحال ان چالیس خاندانوں کے اڑھائی سو کے قریب بچے ، خواتین اور مرد یہاں اپنی زندگی کے باقی دن پورے کررہے ہے سخت سردی کے ان دنوں میں ان افراد نے چند کچے مکانات بھی اپنی مدد آپ کے تحت یہاں بنالیے گذشتہ شام بغیر کوئی نوٹس دیئے محکمہ جنگلات کے ڈسٹرکٹ آفیسر مرزامحمد ا لیاس ،چوہدری محمد یونس گارڈ،محکمہ ریونیو کے تحصیلدار شاہد بشیر اپنے عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچے ان کے پاس ٹریکٹرز اور ان کے عملہ کے پاس ڈنڈے موجود تھے جنہوں نے وہاں موجود تمام خواتین کو فی الفوز سرکاری جگہ خالی کرنے کا حکم دیا خواتین کے مطابق جب انہوں نے کہا کہ مرد حضرات گھر نہ ہیں تو انہوں نے ان پر تشدد شروع کردیا اور کچے مکانات ، جانوروں کے لیے بنائے گئے ڈھپروں پر ٹریکٹر چڑھادیئے جس کے نتیجہ میں دو مکانات میں موجود پچاس سالہ خیراں بی بی ، پٹھانی بی بی ، جبکہ پانچ سالہ علی رضا، ایک سالہ عاصمہ بی بی ، پانچ سالہ حیدر عباس، اور دو سالہ جویریہ ریاض ملبے تلے دب گئے دونوں محکموں کا عملہ شور وویلا سن کر ایک دن کا ٹائم دیتے ہوئے موقع سے بھاگ گئے ملبے تلے دبے بچوں اور خواتین کووہاں پہنچنے والے دیگر افراد نے باہر نکالا اور مقامی ہسپتال پہنچایا متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زمین دریا برد ہوچکی ہے حکومت کی طرف سے انہیں یہی رہنے دیا جائے بصورت دیگر وہ بچوں سمیت خودسوزیوں پر مجبور ہوجائیں گے کیونکہ ان کے پاس رہنے کو اب کوئی گھر نہیں دوسری طرف محکمہ جنگلات کے آفیسرز کا کہنا ہے کہ سرکاری جگہ ہے جس پر یہ لوگ ناجائز قابض ہیں انہیں خالی کرانے کا اوپر سے حکم دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker