تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ : نویں اور دسویں کے دن ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

چنیوٹ (بیورو رپورٹ) نویں اور دسویں کے دن ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عبدالقادر قمر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں امن وامان کی خاطر نویں اور دسویں محرم الحرام کے دن ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی ہے اس پابندی میں خواتین ، بزرگ اورمیڈیا نمائندگان سے نرمی برتی جائے گی اور تسلی کرنے کے بعد انہیں جانے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میڈیا نمائندگان اپنے ادارے کی طرف سے جاری ہونیوالے کارڈ اور سیکورٹی آفس سے ملنے والے کارڈ ز اپنے پاس رکھیں تاکہ کسی بھی جگہ ان کے لیے مسائل درپیش نہ ہوں انہوں نے کہا کہ میڈیا نمائندگان انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی افواہ یا مذہبی خبر کی تشہیر سے قبل انتظامیہ کا موقف لازمی جان لیں تاکہ فرقہ وارانہ آگ نہ پھیل سکے 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button