تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:راؤ باغ کے سینکڑوں مردوخواتین اور بچوں کا احتجاج

چنیوٹ (بیورو رپورٹ) راؤ باغ کے سینکڑوں مردوخواتین اور بچوں نے احتجاج کیا احتجاجی شرکاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ صابر نے کہا کہ سابقہ حکومت اور اس کے منتخب نمائندوں نے اپنے ورکروں کو نوازنے کے لیے ان کے نام پر بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ بنوائے جس میں میرٹ کی دھجیاں اُڑائیں گئیں انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی انکم سپورٹ کے تحت ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں ایسے لوگ پیسے وصول کررہے ہیں جو جاگیر دار اور بڑے گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے چیرمین پاکستان انکم سپورٹ انور بیگ اور وزیراعظم پاکستان اس سکیم جس کا اصل مقصد غریبوں اور مستحقین کو فائدہ پہنچانا ہے پر نظر ثانی کریں اور از سرنو لوگوں کے فارم لیکر اصل حقداروں کو امداد کی رقم دیں ان کا کہنا تھا کہ ان کے علاقوں میں موجود کسی بھی حقد ار اورغریب کو اس سکیم کے تحت رقم نہیں دی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:گلبرگ کالونی واہ کینٹ میں صفائی کا ناقص نظام، اور ٹوٹی گلیات مکینوں کے لئے وبال جان بن گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker