تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: سیلاب زدگان کے لیے کیئے جانے والوں سرویز میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)سیلاب زدگان کے لیے کیئے جانے والوں سرویز میں بے ضابطگیوں کا انکشاف پٹواریوں اور ان کے پرائیویٹ منشیوں نے حقداران کو ان کے حق سے محروم کر دیا تفصیلات کے مطابق تحصیل بھوآنہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے ان کو فصلوں اور مکانات کی دوبارہ تعمیر کے لیے دی جانے والی رقوم اصل حقداران کی بجائے جعلی متاثرین میں تقسیم کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق موضع اوبھان کے پٹواری محمد اکرم کے متعلق وہاں کے لوگوں نے شکایات کرتے ہوئے بتایا کہ پٹواری اور اسکے منشی نے پانچ ہزار ریٹ مقرر کیا ہوا ہے جو اس وک پیشگی پانچ ہزار دے دیتا ہے اس کا نام سروے لسٹ میں شامل کر دیا گیا جب کہ شامل ہونے والوں میں اکثر غیر حقدار افراد شامل ہیں اسی طرح موضع لودھیا میں پٹواری ناصر اور اس کے منشی ثقلین نے مبینہ طور پر لوگوں سے رشوت وصول کر کے ان کے نام سروے لسٹ میں شامل کیا ایسے لوگوں کو ترجیح دی گئی جن کے قریب سے بھی پانی نہیں گذرا اسی طرح دیگر پٹواریوں نے بھی یہی کام کیا اس بارے میں جب اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ محمد اکتر بھٹہ سے رابطہ کیا گیا اور ان کو ثبوت پیش کیے گئے تو انہوں نے ایکشن لینے کا یقین دلایا جب کہ اس سلسلہ میں ابھی تک ڈی سی او چنیوٹ کی جانب سے کو اقدام نہیں اٹھایا گیا وسری جانب متاثرین کو لانے کے لیے جو ٹرانسپورٹ مہیا کی جانے کی اطلاع تھی وہ بھی مہیا نہ کی جا سکی اور لوگ خود اپنے طور پر امدادی سنٹر پہنچے گذشتہ روز امدادی سنٹر کے باہر سیکڑوں لوگوں نے پٹواریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں ان کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button