تازہ ترینعلاقائیفوٹو گیلری

چنیوٹ: بااثر خاندان نے علاقہ کے مقامی قبرستان پر قبضہ جمالیا، قبریں مسمار کردی گئیں

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)کوئی بھی مردہ یہاں دفنایا نہیں جائیگا ہم کسی قانون کو نہیں مانتے بااثر خاندان نے علاقہ کے مقامی قبرستان پر قبضہ جمالیاقبریں مسمار کر دی گئیں اور اپنے پالتو جانور باندھ ڈالے ماضی میں دفن کئے جانے والے مردوں کی میتیں بھی دکھائی دینے لگیں اہل علاقہ کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق چک نمبر 152ج ب کے قبرستان کی زمین محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق گیارہ ایکڑ ہے جس پر گاؤں کے زمینداروں نے ناجائز تعمیرات کر کے اپنے مال مویشی باندھ رکھے ہیں جو سارا دن قبرستان کے اندر گھومتے پھرتے اور کھاتے پیتے ہیں جبکہ قبرستان پر ناجائز قابضین با اثر خاندان کا کہنا ہے کہ کوئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور ہم کسی قانون کو نہیں مانتے جس کے نتیجے میں قبرستان کی بے حرمتی اور درجنوں قبریں مسمار ہو چکی ہیں جس سے دفنائے گئے میت صاف نظر آ رہے ہیں قبرستان کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے آہستہ آہستہ تعمیرات قبرستان کے اندر آ گئی ہیں جبکہ دوسری جانب ناجائز قبضہ کی تصدیق کے لئے جب متعلقہ پٹواری مظہر چوکھیا سے میڈیانے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ صرف ایک ایکڑ پر ناجائز تعمیرات ہیں اہل علاقہ نے ڈی سی او چنیوٹ ،ڈی پی او چنیوٹ اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائزتعمیرات کو ہٹا کرقبرستان کی حرمت کو بحال رکھنے کے لیئے چار دیواری بنوائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ایران نے سعودی عرب جانے والی تمام عمرہ پروازیں منسوخ کردیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker