تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: گھریلو ناچاقی پر بیوی نے پیٹرول چھڑک کرشوہر کو آگ لگادی

چنیوٹ (بیورورپورٹ)گھریلو ناچاقی پر بیوی نے پیٹرول چھڑک کرشوہر کو آگ لگادی تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی علاقہ قاضی ہرلاں کے رہائشی چالیس سالہ محمد اسلم کی اپنی بیوی لیلی کے ساتھ معاشی حالات کی وجہ سے ناچاقی رہتی تھی گذشتہ رات بھی دونوں میں اسی بات پر جھگڑا ہونے کے بعد دونوں سو گئے علی الصبح تین بچوں کی ماں لیلی نے پیٹرول چھڑک کر سوتے ہوئے محمداسلم کو آگ لگادی شور سن کر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے تو لیلی موقع سے فرار ہوگئی ریسکیو 1122کے عملہ نے محمداسلم کو بچاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال پہنچایا جہاں حالت نازک ہونے کے پیش نظر اسے فیصل آباد الائیڈہسپتال کے برن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق محمد اسلم کے جسم کا ساٹھ فی صد حصہ جھلس چکا ہے تاہم ابھی اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!