تازہ ترینعلاقائی

مسلم لیگ ن کو بدنام کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا، ضلع چنیوٹ کی قیادت نے متفقہ طور ضلعی صدر کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن کو بدنام کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر عہدوں کا استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔کرپشن ،لوٹ مار،چور بازاری کرنے اور عوام کو لوٹنے والے افراد کو فوری طور پر معطل کیا جائے مسلم لیگ ن ضلع چنیوٹ کی قیادت نے متفقہ طور ضلعی صدر کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا پارٹی میں پھوٹ اور بغاوت و نفرت کا بیج بونے والوں کو سکی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا مسلم لیگ ن ضلع چنیوٹ کی صوبائی مجلس عاملہ کے عہدیداروں کارکنوں اور سنےئر وورکرز کا ایک اجلاس ہوا جس میں رانا شہزاد اقبال ٹیپو ،چوہدری محبوب عالم بھولا ،چوہدری دوست محمد آسی،ڈاکٹر کاشف،خضر تھہیم،رزاق چدھڑ ایڈووکیٹ ،چوہدری اصغر جٹ ،چوہدری احمد سعید،چوہدری شفیق صابر سمیت درجنوں عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں چےئرمین مارکیٹ کمیٹی مہر فیاض احمد ہرل کی جانب سے جعلسازی اور فراڈ کے ذریعے دکان ہتھیانے کی شدید مذمت کی گئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند مفاد پرست عناصر ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے پارٹی کا نام استعمال کرکے پارٹی کو بدنام کرنے کا سبب بنے ہوئے ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے اثر ورسوخ کی بنیاد پر جن افراد کو ضلع کے بڑے عہدے دیئے انہوں نے عہدے ملتے ہی ذاتی مفادات کی خاطر کرپشن ،لوٹ مار کا بازار گرم کیا اور پارٹی کی بد نامی کا باعث بنے انہوں نے کہا کہ ضلع چنیوٹ میں حقیقی کارکنوں اور بزرگ شخصیات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنی پارٹی کی خاطر ہر حالات میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہر حال میں اپنی خدمات پیش کیں آج انہیں بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے ۔کارکنوں کا کہنا تھا کہ ضلعی صدر مہر آفتاب احمد ہرل کے منفی رویہ کی وجہ سے سینکڑوں کارکنوں نے علیحدگی کا اعلان کیا مگر بزرگ رہنماؤں نے ان تمام کارکنوں کو پارٹی سے علیحدگی اختیار نہیں کرنے دی جبکہ مہر آفتاب احمد ہرل نے ضلعی صدر بنتے ہی اپنے بھائی کو چےئرمین مارکیٹ کمیٹی بنوایا اور پھر لوٹ مار کرپشن کا نظام چلا دیا گیا جس کی درجنوں شکایات بھی کی گئیں مگر کسی پر کوئی خاص اثر نہ ہوا اور اب جعلسازی کا کیس سامنے آنے پر پارٹی کی بھر پور بدنامی ہوئی اور ضلعی عہدیداروں کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے حالانکہ پارٹی کی مرکزی قیادت کو چاہیئے کہ وہ متنازعہ اور غیر سنجیدہ افراد کو فوری طور پر عہدوں سے فارغ کرکے پرانے باوقار شخصیت کے مالک بزرگان کو عہدے دیں تاکہ پارٹی کا نظام مزید پھل پھول سکے اس موقع پر مقررین نے ضلعی صدر مہر آفتاب احمد ہرل اور انکے بھائی فیاض احمد ہرل کو فوری طور پر پارٹی عہدے سے معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے تا کہ ضلع چنیوٹ میں مسلم لیگ ن کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچایا جا سکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button