تازہ ترینعلاقائی

ڈی پی او چنیوٹ کی ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ، پولیس افسران شریک ہوئے

چنیوٹ (بیورو رپورٹ) ڈی پی او چنیوٹ عبدالقادر قمر کی ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ ہوئی جس مین ضلع بھر کے تمام پولیس افسران شریک ہوئے تفصیلات کے مطابق DPO چنیوٹ عبدالقا در قمر نے ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں جملہ DSP اور SHO نے شرکت کی۔ میٹنگ میں تمام SHO سے فرداً فرداً سنگین مقدمات کی یکسوئی، گرفتاری مجرمان اشتہاری وعدالتی مفروران، گرفتاری ٹارگٹ آفینڈرز، ناجائز اسلحہ ومنشیات ، برآمدگی زیر دفعہ 411/412 ، جواء (قمار بازی) کاروائی انسداری، ترمیم شدہ آرڈیننس کے تحت درج ہونے والے مقدمات کی یکسوئی کی بابت اورگرفتاری گینگ کے متعلق ڈسکس کی گئی۔ دوران میٹنگ جملہ DSP/SHO صاحبان کو ہدایت کی گئی کہ سنگین مقدمات کی یکسوئی ، گرفتاری مجرمان اشتہاری / عدالتی مفروران ، اہم تنصبیات کی سیکیورٹی ، نئے ترمیم شدہ آرڈیننس 2015 ؁ء بابت کرایہ داران ، پنجاب ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس ، ترمیمی آرڈیننس متعلق دیواروں پر معاملات کے اظہار کی تشہیر کے نفاز کو یقین کی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔انہوں نے ہدائت کی کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقہ جات میں قیام امن اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ ، لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال برقرار رکھنے کے سلسلہ میں اپنے فرائض منصبی نہایت احسن طریقہ سے سر انجام دیں SDPOsاور SHOsصاحبان نئے ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد کے حوالے سے عوام الناس اور تفتیشی افسران کو مکمل بریف کریں ۔ میڈیا کے ذریعے عوام الناس کو ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی،کرایہ پر مکان دینے ، وال چاکنگ کے حوالے سے مکمل آگاہی دیں ۔میٹنگ کے اختتام پر ملکی ترقی و خوشحالی اور اللہ تعالیٰ ہم سب کی نیتوں میں خلوص، ارادوں میں پختگی، منصوبوں میں حکمت اور کوششوں میں برکت کی دعا کی گئی

یہ بھی پڑھیں  نیب کی بلوچستان کے مزید 5 وزراء کیخلاف بدعنوانی کی تحقیقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker