تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں شراب،چرس برامد کرکے انکے خلاف مقدمات درج کر دیئے گئے بتایاگیا ہے کہ چوکی سیٹلائٹ ٹاؤن انچارج عبیداللہ کلیار ہمراہ مہر ظفر عباس ہرل کانسٹیبل مخبری پر فیصل آبادروڑ بھٹو کالونی چھاپہ مار کر ملزمان رمضان عرف رمضانی مسلم شیخ اور اعجاز پٹھان سے تقریباً دو کلو چرس پکڑ لی جبکہ رجوعہ روڑ سے بد نام زمانہ منشیات فروش ثاقب میراثی سے دو سو بوتل دیسی شراب قبضہ میں لیکر ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ چوکی دل خوشاب پولیس نے دوران گشت سرگودھا روڑ سے دس بوتل ولائتی شراب پکڑ کر ملزم کو حوالات میں بند کر دیا جبکہ پکڑے جانے والے تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ چو کی جات میں منشیات فروشی کی دفعات کے مطابق مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!