تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:گھر میں بیماراورلاغر جانور زبح کر کے ہوٹلوں پر گوشت سپلائی کرنے والا قصاب رنگے ہاتھوں گرفتار

چنیوٹ( بیورو رپورٹ)گھر میں بیمار اور لاغر جانور زبح کر کے ہوٹلوں پر گوشت سپلائی کرنے والا قصاب رنگے ہاتھوں گرفتار وٹرنری ڈاکٹر نے لاغر گوشت سمیت ملزم احسان قریشی کو پولیس کے حوالے کر دیا محکمہ لائیوسٹاک کے وٹر نری ڈاکٹر نے مخبری ہونے پر چناب نگر کے محلہ نصیر آباد سلطان میں چھاپہ مار کر احسان قریشی نامی ملزم کو گھر میں بیمار بھینس کے لاغر گوشت سمیت پکڑ لیا اور ملزم کو گوشت سمیت پولیس کے حوالے کر دیا بتا یا جاتا ہے کہ ملزم کافی عر صہ سے اپنے گھر میں یہ غیر قانونی کام کر رہا تھا اور اس کو متعدد بار وارننگ بھی دی گئی تھی وٹر نری ڈاکٹر کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ کے نوٹس میں دئے جانے کے بعد ان کے حکم پر ضائع کر دیا جائے گا اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ملزم کے مطابق وہ یہ گوشت چناب نگر کے مقامی ہوٹلوں پر سپلائی کرتا ہے اور آج کا یہ گوشت چپل کباب بنانے والے دو ہوٹلوں پر پٹھانوں کو سپلائی کرنے والاتھا ۔

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ نے فارن کرنسی سے متعلق جعلی سٹمپ پیپر کا کیس نمٹا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker