تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ : پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی جشن بہاراں میلے کا آغاز کردیا گیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی جشن بہاراں میلے کا آغاز کردیا گیا گذشتہ روز ڈی سی اوشوکت علی خان کچھی نے صبح آٹھ بجے ریلوے چوک سے گن فائر کرکے میراتھن اور میلے کا آغاز کیا میراتھن ریس میں ضلع بھر کے تین سو سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا میرا تھن ریس ریلوے اسٹیشن چوک سے شروع ہوئی اور ہاکی گراؤنڈ سٹلائٹ ٹاؤن میں اختتام پذیر ہوئی جہاں محکمہ زراعت کے زیر سایہ پھولوں کی نمائش لگائی گئی تھی جس میں مختلف قسم کے پھولوں کو گملوں میں سجایا گیا تھا اسلامیہ کالج گراؤنڈ کے کیٹل شوکرایا گیا جس میں پنجاب بھر کے زمیندار اپنے جانور نمائش کے لیے لائے ضلعی انتظامیہ کے زیر سایہ نیزہ بازی کا مقابلہ کرایا جارہا ہے پنجاب بھر سے ڈیڑھ سو ٹیموں میں سنگل نیزہ بازی کا مقابلہ ہوا نیزہ بازی کا دوسرا راؤنڈ اور سیکشن نیزہ بازی کا مقابلہ آج ہوگااسی طرح کبڈی میچ کا افتتاح ایم پی اے مہر امتیاز احمد لالی نے ہاکی گراؤنڈ میں کیا اس موقع پر ڈی سی او شوکت علی خان کچھی اور ایم این اے مہر غلام محمد لالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں ثقافتی روایات کا آئینہ دار ہے اس قسم کی تقریبات سے نہ صرف عوام کو صحت مند کھیلوں کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ کسان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھی استفادہ حاصل کرسکیں گے ۔اس موقع پر ڈی پی او عبدالقادر قمر سمیت ضلع بھر کی انتظامیہ بھی موجود تھی

یہ بھی پڑھیں  پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 221 رنز سے جیت لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker