تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ :سیوریج سسٹم خراب ہونے پراحتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، دو افراد گرفتار ڈی سی او کے حکم پررہا

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)سیوریج سسٹم خراب ہونے پر احتجاج پولیس کا لاٹھی چارج دو افراد گرفتار ڈی سی او کے حکم پر چھوڑ رہا کردیے گئے بتایا گیا ہے کہ کوٹ احمد یار کے رہائشییوں نے گذشتہ روز عرصہ تین سال سے خراب سیوریج کی وجہ سے علاقہ بھر میں گندا پانی بھر جانے پر احتجاج کرتے ہوئے سرگودھا روڈ بلاک کردیا جس پر تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر روڈ کھولنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جس پرپولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا لاٹھی چارج کے باعث احتجاج کرنے والے دو طالب علم زخمی ہوگئے جبکہ دو طالب علموں کوپولیس نے گرفتار کرلیا جس پر مختلف سکولوں اور کالج کے طلباء نے دوبارہ ڈی سی او کے دفتر کے باہر احتجاج شروع کردیا جہاں ڈی سی او شوکت علی خان کچھی نے احتجاجی شرکاء کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے مقامی پولیس کو طالب علم چھوڑنے کا حکم دے دیا اور ٹی ایم اے چنیوٹ سے علاقہ کوٹ محمد یار کی سیوریج سسٹم کے بارے تفصیلات طلب کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب اسمبلی میں مالی سال 2017-18ء کا 85ارب40کروڑ28لاکھ15ہزار روپے کا ضمنی بجٹ پیش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker