تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:پرائیویٹ اسکول کے بیورو کریٹ مالک نے ہمارے مکان پر قبضہ کرنے کے لیے اپنے غنڈے بھیجے، محمد سرور چوہان

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)پرائیویٹ اسکول کے بیورو کریٹ مالک نے ہمارے مکان پر قبضہ کر نے کے لیے اپنے غنڈے بھیجے جنہوں نے ہماری خواتین پر تشدد کیا پولیس بھی بااثر بیورو کریٹ کا ساتھ دینے میں مصروف ،زمین ہماری مکان ہمارا کاغذات ہمارے نام ڈی پی او چنیوٹ ہمیں انصاف دلائیں ان خیالات کا اظہار محمد سرور چوہان نے گذشتہ شب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ الائیڈ اسکول انور جنت کیمپس کے مالک اسد جپہ نے پہلے ہمارے مکان کو خریدنے کی کو شش کی جس کی قیمت انتہائی کم دی جارہی تھی ہم نے نہیں بیچا تو انہوں نے اوچھے ہتھکنڈوں کی مدد سے ہمیں گھر سے بے گھر کر نے کے لیے اپنے ماموں نور اکبر کی سربراہی میں غنڈوں کو بھیج دیا جنہوں نے ہمارے گھر میں گھس کر ہماری خواتین کو مارا تشدد کا نشانہ بنایا اور دیوار گرا دی اور الٹا ہمارے ہی بچے کو تھا نے میں بند کروا دیا وہاں موجود اہل محلہ نے نے بھی محمد سرور کے بیان کی تائید کی اور کہا کہ ان کے ساتھ زیادتی کی گئی جب اس بارے میں الائیڈ اسکول انور جنت کیمپس کی انتظامیہ سے بات چیت کرنے کی کو شش کی گئی تو نور اکبر جپہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس میں الائیڈ اسکول انور جنت کیمپس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے یہ الطاف گجر نامی شخص ہے جس نے تھا نے میں درخواست دی کہ یہ لوگ میری جگہ پر قابض ہیں خالی کروائی جائے جب کہ اس معاملے میں الائیڈ اسکول انتظامیہ کا کوئی قصور نہیں ہے جب ان سے سوال کیا گیا کہ محمد سرور اور اہل محلہ کے مطابق آپ کے لوگوں نے ان کے گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تو اس کا جواب دیتے ہوئے نور اکبر جپہ نے کہا کہ یہ سب کچھ انہوں نے خودکیا ہے یعنی خود پر تشدد خود کیا گیا محمد سرور اور نا کی خواتین نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ سے اپیل کی کہ ان وک قبضہ مافیا سے بچایا جائے غریب ہونا جرم کیوں ؟

یہ بھی پڑھیں  گورنمنٹ ہائی سکول کھارا کے گراؤنڈ پر قبضہ کرنے والے 8افراد کے خلاف مقدمہ درج

chiniot

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker