تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:نوجوان کی زندگی کا خاتمہ کرنے والے پولیس کے سرکاری مہمان بنا دیئے گئے

چنیوٹ (بیورو رپورٹ) نوجوان کی زندگی کا خاتمہ کرنے والے پولیس کے سرکاری مہمان بنا دیئے گئے سرعام فرسٹ ائیر کے طالب علم کو دن دیہاڑے تڑپا تڑپا کر موت کے گھاٹ اتار دیاگیا واقعہ کا علم ہونے اورمجرمان کی گرفتاری کے بعد بااثر افراد کے حکم پر قاتلوں کوتھانہ وی آئی پی پروٹوکول ظالموں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے فسٹ ایئر کے طالب علم کے ملزمان کو پولیس نے ڈرامائی طور پر تھانہ میں مہمان بنا لیا پولیس تھانہ صدر گرفتاری سے انکاری ہو گئی تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر10گجراں کے رہائشی خواتین ، مردوں اورطالب علموں نے احتجاج کرتے ہوئے لاہورلنک روڈ بلاک کردی جلوس کے شرکاء نے مقامی پولیس کے خلاف بینر ز اور پوسٹر اُٹھا رکھے تھے جلوس کے شرکاء نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ فسٹ ائیر کے طالب علم وقار حسین کو پندرہ ستمبر کے روز علاقہ کے بد نام زمانہ بدمعاشوں نصیر اور اصغر علی نے دن دیہاڑے گلا دبا کر قتل کردیا تھا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارتو کرلیامگر جنگل کے قانون کی روائت کو بھی برقرار رکھا جا رہا ہے اور قتل کے ملزمان کو تھانہ میں سلاخوں کی بجائے با اثر افراد کے کہنے پر وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزمان تھانے بلایا جاتا ہے اور وی آئی پی پروٹوکول دینے کے بعد گھربھیج دیا جاتا ہے مقتول کے والداحمد خان اور بہن ردابتول کا کہنا تھا کہ ملزموں کی طرف سے انہیں مقدمہ واپس نہ لینے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی پنجاب ، وزیراعلی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد اس واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی اعلیٰ سطحی پر انکوئری کرائیں اور ملزمان کو قانون کے تقاضوں کے مطابق گرفتار کرکے قرار واقعی سزاد دی جا

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:ٹریفک کے دو مختلف حادثات، نوجوان جاں بحق، بارہ افراد شدید زخمی، دو کی حالت نازک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker