علاقائی

چنیوٹ:چنیوٹ کی عوام بھی ملک بھر کے عوام کی طرح مہنگائی سے بُری طرح متاثر ہو چکے ہیں

چنیوٹ ﴿بیورورپورٹ﴾مہنگائی کا طوفان غریب عوام کو کچلتا ہوا اپنی منزل کی جانب زور و شور سے رواں دواں ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔چنیوٹ کی عوام بھی ملک بھر کے عوام کی طرح مہنگائی سے بُری طرح متاثر ہو چکے ہیں اُجرتوں میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ غریب عوام بازاروں کی رونق دور کھڑے ہو کر دیکھ تو سکتے ہیں لیکن خریداری کی سکت اب باقی نہیں رہی۔ گذشتہ دنوں اشیائ خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کے ساتھ ساتھ کاروباری حلقے بھی بُری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔مارکیٹوں میںخریداروں کا رش تو ہے لیکن کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کے باعث صارفین کی روزمرہ کی طلب کم ہو گئی ہے جس سے کاروبار میں نقصان کا سامنا ہے۔یوٹیلیٹی سٹوروں پر ریٹ لسٹیں تو آویزاں ہے لیکن اشیائ موجود نہیں ہیں۔ غریب لوگوں کے لئے تو اب ااشیائ خُردونوش کی خریدداری بھی مشکل ہو چکی ہے اور غریب کے بچے مارکیٹوں میں سجے کپڑے اور جوتے خریدنے کی حسرت لیئے ہوئے خالی ہاتھ ہی گھروں کولوٹ جاتے ہیں۔ ملک کی فی کس آمدنی میں کئی گنا کمی آ چکی ہے جو موجودہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker