تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ ،پنشن لینے والی ساٹھ سالہ خاتون پرعملے کا تشدد

چنیوٹ ﴿ بیورو رپورٹ﴾پنشن لینے والی ساٹھ سالہ خاتون پر عملہ کا تشدد بہوش خاتون کو اہل خانہ ہسپتال لے گئے تفصیلات کیمطابق نواحی علاقہ لال کوٹھیاں کی رہائشی 60سالہ زینب بی بی اپنے مرحوم شوہر ارشاد کی طرف سے ملنے والی پنشن لینے جب نیشنل بنک مین برانچ پہنچی تو وہاں کافی رش تھا جس پر اس نے اپنی پنشن کی کاپی کیشئر کو تھمائی اور خود پیچھے بیٹھ گئی دو بجے تک جب سب کو پنشن مل گئی تو اس نے کیشئر سے اپنی پنشن طلب کی جس پر کیشئر نے ٹائم ختم ہونے کا بہانہ بناتے ہوئے گارڈز کے ذریعے اسے تشدد کا نشانہ بنواتے ہوئے بنک سے باہر پھینکوادیا جس کو اس کے اہل خانہ لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچے جہاں اس کا میڈیکل حاصل کرنے کے بعد پولیس کاروائی کے لیے درخواست دے دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button