تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:صداقت ٹیکسٹائل ملزکامزدوروں سے ناانصافی، وزیراعلیٰ سےنوٹس لینےکی اپیل

چنیوٹ(بیورو رپورٹ) صداقت ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے مزدوروں سے نا انصافی کا انکشاف وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق چناب نگر کا رہائشی اعجاز حسین جو صداقت ٹیکسٹائل ملزمیں ملازم تھا کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے واضع احکامات کے باوجودصداقت ٹیکسٹائل ملز میں ملازمین کے معاوضے کم سے کم9000ماہانہ کی کھلے عام خلاف ورزی کی جا رہی ہے ڈیوٹی کا دورانیہ آٹھ گھنٹے کی بجائے بارہ بارہ گھنٹے اور معاوضہ سات ہزار ماہانہ اد کیا جا رہا ہے سال بھر میں نہ کوئی بونس نہ ہی کوئی اور سہولت کی جاتی ہے اعجاز حسین کا کہنا ہے کہ صداقت ٹیکسٹائل ملزمیں ہر سال نیا کارڈ جاری کیا جاتا ہے جس پر یہ واضع نہیں کیا جاتا ہے کونسا ملازم کتنے پرانہ ہے ملز انتظامیہ نے خود ساختہ یونین بھی بنا رکھی ہے ۔ اعجاز حسین نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صداقت ٹیکسٹائل ملز کے ٹیکسوں سمیت تمام ریکارڈ چیک کروائے جائیں ڈیوٹی ٹائم آٹھ گھنٹے اور معاضہ کم از کم نو ہزار مقرر کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر: نہر سے مزید دو بچوں کی لاشیں برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker