تازہ ترینعلاقائی

قادیانی اسلام کا ٹائٹل استعمال کرنے سے بازرہیں،مولانا قاری شبیراحمدعثمانی

chinotچنیوٹ (نامہ نگار)انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ قادیانی اسلام کا ٹائٹل استعمال کر کے دنیا مکو دھوکہ دے رہے ہیں،قادیانی اسلام کا ٹائٹل استعمال کر نے سے باز رہیں ۔ مرز ا مسرور کی اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی توہین اسلام ہے جس پر اس کو سزا ملنی چاہیئے جرمنی کی ریاست ہیسن کے سرکاری پرائمری سکولوں میں مسلمان بچوں کے لئے آئندہ سال سے اسلامی تعلیم و تربیت کے لئے قادیانی جماعت ) جماعت احمدیہ ( کا انتخاب کرنا اسلام کے ساتھ مذاق ہے جس پر اہل اسلام کو تشویش ہے یہ سب حکومت پاکستان کی ناکام سفارت کاری کی وجہ ہے ،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہاکہ قادیانی قرآن وسنت اور اجماع امت کی روشنی میں دائرہ اسلام سے خارج ہیں اور اپنے کفر کو اسلام کا ٹائٹل دے کر پوری دنیا میں کفر و اِرتداد پھیلا رہے ہیں ،بیرون ممالک قادیانی مسلم احمدیہ کے نام سے اپنے آپ کو متعارف کروا کر پوری دنیا کو دھوکہ دے رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کو جرمنی کی ریاست ہیسن کے سرکاری پر ائمری سکولوں کے نصابِ تعلیم کی تدوین اور بچوں کی تعلیم و تربیت کا ٹاسک سپرد کرنے سے اسلامی تعلیمات مسخ ہونے کا اندیشہ ہے ،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ وزارت خارجہ اور جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے اِس بات پر زور دیں کہ وہ قادیانیوں کو اسلامی تعلیم و تربیت کے چناؤسے ہٹا کر یہ شعبے جرمن کے مسلمانوں کے سپرد کئے جائیں تاکہ وہ صحیح طور پر اسلام کی ترجمانی اور بچوں کی تربیت کر سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں  سندھ اسمبلی، متحدہ اور پی پی اراکین میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker