تازہ ترینعلاقائی

چینوٹ:چور چارلاکھ مالیتی 11KVتاریں لے اُڑے

chinotچناب نگر(بیورو چیف)پیٹرولنگ پوسٹ چک بہادر سے چند قدم کے فاصلے سے چور چارلاکھ مالیتی 11KVتاریں لے اُڑے پیٹرولنگ پولیس چک بہادر خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ایس ڈی او واپڈا چناب نگر اور اہلکاروں کی بروقت کاروائی پر چور فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پیٹرولنگ پوسٹ چک بہادر سے چند قدم پر واقع واپڈا سپلائی لائن سے سپلائی معطل ہونے پر ایس ڈی او واپڈا اپنے عملہ سمیت چک بہادر پوسٹ کے قریب پہنچے تو پتہ چلا کے چور تاریں کاٹنے میں مصروف ہیں جس پر واپڈا کے عملے نے پیٹرولنگ پوسٹ پر جا کر مدد طلب کی مگر پولیس کی جانب سے صاف انکار کر دیا گیا محفوظ پنجاب پولیس سے بھی مددمانگی مگر پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹتی رہی اور واپڈا اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت چوروں کی طرف رخ کیا جس پر چور فائرنگ کرتے ہوئے چار لاکھ مالیت کی 11KVتاریں لے کر فرار ہو گئے پولیس کی غفلت کے باعث چورچار لاکھ مالیت کی تاریں چوری کرنے میں کامیاب ہو گئے لیکن ایس ڈی او واپڈا کی بروقت کاروائی سے محکمہ بڑے نقصان سے بچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی: منشیات فروش معاشرے کاناسور جنہیں کسی صورت رعایت نہیں دے سکتے، ڈی پی او عمر سعید ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker