تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:ضلع بھر میں 129پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے

chinotچنیوٹ (مانیٹرنگ سیل)ضلع بھر میں 129پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں سیکورٹی کے لیے پولیس اور آرمی کے دستے بھی ڈیوٹیاں دیں گے بیلٹ باکس اور پیپر انتہائی شفاف طریقے سے تقسیم کیے جارہے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر خلیق الزماں نے میڈیا نمائندگان کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر 129پولنگ اسٹیشنوں کو مختلف وجوہات کی بناء پر حساس قرار دیا گیا ہے جن پر213کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں ان پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے علاوہ آرمی کے ملازمین بھی ڈیوٹیاں کریں گے الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے انتہائی موثر اقدامات کیے گئے ہیں کسی بھی جگہ اسلحہ کی نمائش نہیں ہونے دی جائے گی فوج کے جوان لائسنسی اسلحہ نمائش کرنیوالوں کو بھی گرفتار کرسکتے ہیں بیلٹ باکس ، بیلٹ پیپر اور دیگر میٹریل تقسیم کیا جارہا ہے رزلٹس کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے جہاں آپ کو رزلٹ فراہم کیے جاتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ میڈیا بھی تعاون کرئے اور بغیر کسی تصدیق کے ایسی خبر نہ دی جائے جس سے مزید انتشار پیدا ہو۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کے تہوار ہولی کی تقریبات کا آغاز ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker