چنیوٹ (مانیٹرنگ سیل)دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام سے دوسرا سیلابی ریلا گزر گیا جوگیرا میں چھ مکانا ت منہمدم ہوگئے تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر عید الفطر سے گذشتہ روزتک پانی کا مسلسل سیلابی ریلا گزر گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس سیلابی ریلے میں ایک لاکھ ستر ہزار کیوسک تک پانی تھا اس صورتحال کے پیش نظر 23دیہات خالی کرائے گئے تھے ذرائع کے مطابق اس سیلابی ریلے سے کھوجے کی جھلار تحصیل بھوآنہ کے قریب پانی دریاسے باہر نکل کر آبادی کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا ہے جبکہ موضع جوگیرا میں محمد بخش ولد سوہنا، شیر محمد ولد صالحو، وارث ولد محمد بخش ، محمد بخش ولد سلطان ، رمضان ولد صالحو اور اللہ دتہ ولد احمد کے مکانات منہمدم ہوچکے ہیں تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ذرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ بائی پاس کی تعمیر کے دوران تمام مٹی اور ریت دریاسے اُٹھائی گئی تھی اور اگر سیلابی ریلادو لاکھ سے زائد کا ہوا تو وہ بائی پاس کراس کرکے شہری علاقے میں بھی داخل ہوسکتا ہے جس سے کافی نقصان کا اندیشہ ہے حالیہ ریلے کے دوران پانی کافی حد تک بائی کے پاس کے قریب پہنچ چکا ہے ۔
You must be logged in to post a comment.