تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ، وکلاء گردی کے خلاف واپڈا اہلکاروں کا احتجاج دھرنا

chinotچنیوٹ( مانیٹرنگ سیل) وکلاء گردی کے خلاف واپڈا اہلکاروں کا احتجاج دھرنا ڈویژن فیصل آباد اور سرگودھا کے انجینئرز کی بھی شمولیت ضلع بھر میں مسلسل 8گھنٹے بجلی بند رہی تفصیلات کے مطابق چار روز قبل وکلاء کی طرف سے مبینہ طور پر ایس ڈی او نمبر1فیصل نیاز کے آفس میں جاکر تشدد کا نشانہ بنانے والے واقعہ کے خلاف گذشتہ روز بھی واپڈا ملازمین نے اپنی ہڑتال جاری رکھی اور ضلع بھر کے دفاترز میں مکمل تالہ بندی کرتے ہوئے ضلع بھر کی بجلی بند کردی جس کے نتیجہ میں ضلع بھر میں مسلسل 8گھنٹے تک بجلی کی فراہمی بند رہی جبکہ واپڈا دفاترز میں مکمل طور پر تالہ بندی کی وجہ سے سائلین کو دیگر کاموں کے لیے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا علاوہ ازیں چنیوٹ کے واپڈا ملازمین کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے فیصل آباد ڈویژن اور سرگودھا ڈویژن میں تعینات انجینئرزکی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی واپڈا اہلکاروں کا وکلاء کے خلاف احتجاج جلوس ان کے آفس سے شروع ہوا جو ختم نبوت چوک ہوتا ہوا واپس ایکسین آفس میں اختتام پذیر ہوگیا جہاں ان ملازمین نے چار بجے تک مسلسل دھرنا دیا ۔ د ریں اثناء پولیس اور واپڈا کے خلاف وکلاء کی جانب سے ہڑتال کی گئی امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار ملک شہادت کھوکھر کے خلاف مبینہ طور پر بھاری رشوت وصول کرکے مقدمات درج کرنے پر ڈسٹرکٹ بار نے گزشتہ روز بھی مسلسل ہڑتال جاری رکھی وکلاء نے عدالتوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جس وجہ سے سائلین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ وکلاء نے پریس ریلز جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ملک شہادت کھوکھر اوران کے سائلین کے خلاف جھوٹے او ربے بنیاد مقدمات ختم نہیں کیے جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر آج رات کسی بھی وقت پہلا سیلابی ریلہ ڈیڑھ لاکھ کیوسک تک کا آئے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker