علاقائی

غیرقانونی تبلیغی سرگرمیوں میں ملوث ملزم ذوالفقاراحمد اورایازاحمد سوبھی کی عدالت میں عدم حاضری

نیوٹ/چناب نگر﴿بیورو رپورٹ﴾غیر قانونی تبلیغی سرگرمیوں میں ملوث چناب نگر کے رہائشی ملزم ذوالفقار احمد گورائیہ اور ایاز احمد سوبھی کی عدالت میں طلبی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کو حکم دے دیا ہے۔ دونو ں ملزمان کے خلاف عدالت بھلوال میں 298Cکا استغاثہ دائر ہوا تھا عدم حاضری پر عدالت نے ملزموں کو بذریعہ پولیس پیش کرنے کا حکم دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے فلاحی امور کی آڑ میں قادیانیت کی تبلیغ کر رہے تھے ذرائع کے مطابق ملزمان اپنے ٹھکانوں سے روپوش ہو چکے ہیں۔دریںاثنائ عدالت چنیوٹ نے بھی ملزم ندیم احمد ججہ کو انہی غیر قانونی تبلیغی سرگرمیوں پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم ندیم احمد بھی ذوالفقاراحمدگورائیہ اور ایاز احمد سوبھی کی طرح فلاحی امور کی آڑ میں غیر قانونی تبلیغ کرنے کے الزام میں عدالت کو مطلوب ہے۔مذہبی حلقوں میں غیر قانونی تبلیغی سرگرمیوں کی وجہ سے خاصا اشتعال پایاجاتا ہے اورملزمان کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر مذہبی حلقو ںکی طرف سے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker