علاقائی

چناب نگر:کرائم کوروکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،رانا شہزاد اکبر

چناب نگر ﴿ بیورورپورٹ﴾کرائم کو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے پولیس کو شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے ہم منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈی،پی او چینوٹ نے چناب نگر تھانہ میں کھلی کچہری میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہے عوامی ،سماجی حلقوں کی طرف سے شہر میںکھلے عام پیٹرول کی فروخت،تجاوزات ،منشیات فروشی کے بارے میں توجہ دلائی گئی جس پر ڈی پی او نے چوکی انچارج گلزار ہرل کو فوری طور پر منشیات فروشوں اور ناجائز پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا اور شہر میں ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کر دی اسی موقع پر ڈی ایس پی چوہدری اصغر نے تجاوزات کو ختم کرانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر اہم شخصیات ایس ایچ او ملک طارق سنگھا،پروفیسر محمد خالد گورائیہ،رانا عبدالغفور،مختار ڈوگر،محمد علی حیدری،مولانا غلام مصطفی،قاری عمیرارشد موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker