علاقائی

شہر میں دودھ سپلائی کرنے والے گوالے گندے برتنوں کے ذریعہ دودھ سے کریم نکلوا کر باقی دودھ کو اچھی طرح پھینٹ کر شہرمیں ساٹھ روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں

چنیوٹ ﴿بیورو چیف﴾شہر اور گردو نواح میں دودھ سے کریم نکانے والی مشینیں جگہ جگہ لگی ہوئی ہیں جہاں پر شہر میں دودھ سپلائی کرنے والے گوالے گندے برتنوں کے ذریعہ دودھ سے کریم نکلوا کر باقی دودھ کو اچھی طرح پھینٹ کر شہرمیںساٹھ روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں ۔ یہ مضر صحت دودھ پینے سے متعدد شہری جن میں شیر خوار بچے بھی شامل ہیں موذی امراض کا شکار ہو چکے ہیں بد قسمتی سے آج تک اس غیر قانونی اور انتہائی فاسق فعل کی طرف انتظامیہ کی توجہ نہیں گئی ۔کریم نکا لنے والے بھی گوالوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور وہ کھلے عام اس غیر قانونی فعل کو جاری رکھے ہوئے ہیں ان کے خلاف انتظامیہ کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے قاصر نظر آتی ہے شائد اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان ڈیریز کے مالکان کو علاقہ کی سیاسی، اور بااثر شخصیات کی مکمل آشیر باد حاصل ہے۔ اہل علاقہ نے ڈی سی او چنیوٹ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:دوسری بیوی سے دل برداشتہ ہوکر پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker