تازہ ترینعلاقائی

چینوٹ:گلگت بلتستان میں شیعوں کےقتل عام کےخلاف احتجاجی ریلی

چنیوٹ﴿بیورو چیف﴾متحدہ شیعہ موومنٹ اور آئی ایس او کے زیر اہتمام گلگت بلتستان میں بے گناہ شیعوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں شیعان حیدر کرار شریک ہوئے تفصیل کے مطابق جامع مسجد فقہ جعفریہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ چنیوٹ کی مین شاہراوں ،رجوعہ چوک ،پیپل چوک، مسلم بازار ، گڑھا چوک سے گزرتی ہوئی ختم نبوت چوک میں جاکر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر سینکڑوں حیدرکرار شریک ہوئے انہوں نے بینزر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ریلی سے آئی ایس او کے صدر سید خرم عباس شاہ اور متحدہ شیعہ موومنٹ کے صدر ملک مختار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت پاکستان گلگت بلتستان میں بے گناہ شیعوں کا قتل عام بند نہ کرے گی تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ مزید بڑھا دیں گے اس موقع پر حکومت پاکستان اور پاکستان میڈیا کی خاموشی پر بھی اعتراز کیا گیا

یہ بھی پڑھیں  سانگھڑ :صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سیکندر میندھرو سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی سے قطعاً متمعن نہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker