تازہ ترینعلاقائی

چینوٹ:طالبہ جھولہ جھولتے رسی گلہ میں لپٹ جانے سے ہلاک

چناب نگر﴿بیورو چیف﴾ پانچویں جماعت کی طالبہ جھولہ جھولتے رسی گلہ میں لپٹ جانے سے ہلاک . تفصیلات کے مطابق موضع چھنی قریشیاں کے رہائشی ظفر حسین وینس کی نو سالہ بیٹی روبینہ کوثر گھر میں جھولہ جھول رہی تھی کہ گھومتے ہوئے جھولے کی رسی اس کی گردن سے لپٹ گئی اور سانس بند ہونے سے موت واقع ہوگئی واقع کے وقت گھر پر والدین سمیت کوئی بھی موجود نہ تھا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس لڑکی کی والدین نے چھوٹی عمر میں رخصتی کر دی تھی اور کارروائی کے ڈر سے کسی کو نہیں بتایا تھا۔ اس کے سسرال کا تعلق چک جھمرہ سے تھا۔روبینہ کی موت معمہ بنی ہوئی ہے۔ والدین نے پولیس کو کاروائی کرنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں پر دو دوائیوں کا تجربہ کامیاب، مریض صحتیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker