علاقائی

چینوٹ:چناب نگر سرکل میں سرشام چوری ،ڈکیتی اور اندھے قتل کی وارداتو ں میں مسلسل اضافہ

چناب نگر﴿بیوروچیف﴾ گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران چناب نگر سرکل میں سرشام چوری ،ڈکیتی اور اندھے قتل کی وارداتو ں میں مسلسل اضافہ ،کسی بھی واردات کا ملزم گرفتار نہ ہو سکا بلکہ اس کی جگہ متعدد بے گناہ لوگوں کو پولیس کی روایتی تفتیش کا سامنا کرنا پڑا جس کا کوئی بھی نتیجہ برآمد نہ ہوا۔تفصیل کے مطابق سرکل چناب نگر کے علاقہ میں ہونے والی چوری ،ڈکیتی اور قتل کی اندھی وارداتوں کے اصل حقائق تاحال سامنے نہ آ سکے اور نہ ہی ملزمان گرفتار ہو سکے ،جبکہ انچارج چوکی گلزار جوکہ خودکو ڈی پی او کا منظور نظر کہتا ہے اور اے ایس آئی ہونے کے باوجود چوکی انچارج چناب نگر تعینات ہے ،چوری ،ڈکیتی، راہزنی اور قتل کی وارداتیں بھی زیادہ چناب نگر اور گردونواح کے علاقوں میں ہوتی ہیںاور چوکی انچارج گلزار ٹامک ٹویاں مارنے اور گاڑی کا پیڑول جلانے کے سوا کوئی کام نہیں کرتااور تمام مدعی مقدمات کو طفل تسلیاں دے کر ڈنگ ٹپائو سکیم پر عمل پیرا ہے کیونکہ اس دوران قتل تو دور کی بات چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کا ملزم بھی گرفتار نہیں ہو سکا ہے ۔بگڑتے ہوئے حالات کی وجہ سے انچارج چوکی گلزار اور اس کے چہیتے شہر میں جگہ جگہ ناکے لگا کر موٹر سائیکل سوار شریف شہریوں کو تنگ کرتے اور ان کے ساتھ انتہائی نازیبا زبان استعمال کرتے ہیںجسے رکشوں اور موٹر سائیکل پر سوار خواتین اور راہگیروں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے وزیر اعلٰی پنجاب،آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی فیصل آباد سے تمام حالات و واقعات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے عملی اقدام اْٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ الیکشن آفس میں ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker