تازہ ترینعلاقائی

چناب نگر:بجلی اورگیس کی غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ، عوام شدید مشکلات کا شکار

چناب نگر(بیورو چیف) بجلی اور گیس کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید مشکلات کا شکار کاروباری حلقے سراپہ احتجاج  تفصیلات کے مطابق چناب نگر میں بجلی اور گیس کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر پورے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوچکا ہے کاروباری حلقے شدید پریشان دکھائی دے رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ تو سمجھ آتی ہے لیکن بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بڑھتا ہوا دورانیہ سمجھ سے باہر ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے تمام کاروبار پہلے ہی بری طرح متاثر ہیں اور بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے رہی سہی کسریں پوری کر دی ہیں دوسری جانب عوامی حلقوں نے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سخت رد عمل ظاہر کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح سویرے سکول جانے والے بچوے ناشتہ کئے بنا سکول جائیں گے تو ان کی سارہ دن کی پڑھائی کی کیا اُمید کی جاسکتی ہے صبح دوپہر شام گیس کی لوڈ شیڈنگ رہتی ہے اور بعض علاقوں میں پریشر انتہائی کم ہوتا ہے جو قابل استعمال نہیں ہوتا ۔ چناب نگر کے عوامی و سماجی حلقوں نے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بڑھتے ہوئے دورانیے کی پرزور مزحمت کی ہے اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم ضروری استعمال کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اور کم پریشر والے علاقوں میں پریشر بڑھایا جائے

یہ بھی پڑھیں  "اب کون کرے گا انصاف"

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker