تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:سیکرٹری کو آپریٹیوز بابر حیات تارڑ اورڈی سی او چنیوٹ کا رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں کا دورہ

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)سیکرٹری کو آپریٹیوز بابر حیات تارڑ اورڈی سی او چنیوٹ شوکت علی کھچی نے چنیوٹ کے رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں کابھی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق بشیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں اشیاء خوردو نوش کی فوڈ سیمپلنگ کروائی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حدیث نبوی ہے کہ جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں ۔ حکومت پنجاب نے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے تا کہ لوگوں کو ملاوٹ سے پاک اشیاء میسر آسکیں۔ سیکرٹری نے کہا کہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  سرحدی کشیدگی پر چین کا پاکستان اور بھارت سے رابطہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker