پاکستانتازہ ترین

چنیوٹ:مولانا شمس الرحمان معاویہ کے جاںبحق ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

chinotچنیوٹ (بیورورپورٹ ) اہلسنت جماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ کے جاں بحق ہونے کے خلاف اہلسنت جماعت چنیوٹ کے کارکنا ن نے جامع مسجد صدیق اکبر کے باہر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا تفصیل کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت جماعت پنجاب کے صدر شمس الرحمن معاویہ کے جاں بحق ہونے پر اہلسنت جماعت کے کارکنان کی کثیر تعداد نے جامع مسجد صدیق اکبر کے باہر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی مظاہرین پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرہ میں اہلسنت جماعت کی کثیر تعداد نے شرکت کی احتجاجی مظاہرہ میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا اس وقت احتجاج جاری رہے گا پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی آخری اطلاعات کے مطابق احتجاج جاری ہے مظاہرین نے چاروں طرف سے ٹریفک بلاک کررکھی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button