تازہ ترینعلاقائی

لالیاں:گنے کے کرشنگ سیزن میں تاخیر سے کسان پریشان

چینوٹ (بیوروچیف)گنے کے کرشنگ سیزن میں تاخیر سے کسان پریشان۔تفصیل کے مطابق لالیاں اور قریبی شوگر ملز میں تاحال گنے کی کرشنگ شروع نہیں کی جاسکی۔ جس کی وجہ سے علاقہ بھر کے کسان پریشانی کا شکار ہیں۔ممبرکسان بورڈ تصور حیات لالی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملز نے کرشنگ کے لیے 2نومبر کی ڈیٹ مقرر کر رکھی تھی مگر ابھی تک کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ گنے کی فصل کی فروخت میں تاخیر سے کسان سخت مشکل حالات کا شکار ہیں اور گندم کی بوائی لیٹ ہونے کی وجہ سے پیداوار متاثر ہوسکتی ہے۔انہوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان ملتوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker