چناب نگر ﴿بیورو چیف ﴾چناب نگر اور لالیاں سمیت ضلع بھر میں صحافیوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بننے دیں گے ، فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کے ساتھ پولیس کا ناروا سلوک کسی طور بھی برداشت نہیں جنرل سیکرٹری چناب پریس کلب،تفصیلات کے مطابق ،چناب پریس کلب صحافیوں کا ایک ہنگامی اجلاس منقعد کیا گیا جس صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری چناب پریس کلب طاہر رزاق چوہدری نے کہا کہ صحافی معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو بے نقاب کرتے ہیں اور کرپٹ عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کرتے ہیں ،سچ لکھنے اور بولنے پر صحافیوں کو مسلسل انتقامی کاروایئوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،متعدد بار DPOچنیوٹ رانا شہزاد اکبر کے نوٹس میں یہ بات دی گئی مگر موصوف ٹس سے مس نہ ہوئے بلکہ اس طرح کے عنا صر کی خود پشت پناہی شروع کر دی ضلع بھر میں صحافی برادری اس وقت عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئی ہے ۔آئی جی پنجاب فوری طور پر نوٹس لیں ورنہ ضلع بھر کی صحافی برادری سراپائ احتجاج بن جائے گی ،بعد میں حالات کی خرابی کی تمام تر افسران بالا پر ہو گی،چناب پریس کلب کے نائب صدر چوہدری ناصر احمد جٹ نے کہا کہ صحافی آزاد ہیں اور حقیقت کو سامنے لا نا ہمارا فرض ہے مگر چند کالی بھیڑیں اپنے کالے کرتوت چھپانے کی خاطر ہمارے صحافی بھایئوں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا رہی ہیں جو کہ ہم کو قبول نہیں ہم آئی جی پنجاب اور آرپی او فیصل آباد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں کے خلاف ہونے والی کارویئوں کا فوری نوٹس لیں ۔
You must be logged in to post a comment.