علاقائی

چناب نگر:نواحی موضع کوٹ علیانہ میں واقع اقرائ گرلز پرائمری سکول گزشتہ سات ماہ سے بند

چناب نگر﴿ڈسٹرکٹ بیورو ﴾ کے نواحی موضع کوٹ علیانہ میں واقع اقرائ گرلز پرائمری سکول گزشتہ سات ماہ سے بند ہے اور اس سکول میں تدریسی سرگرمیاں بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ گائوں کے بچے اس سال پانچویں کا امتحان نہیں دے سے اور ان کا یہ تعلیمی سال ضائع ہو چکا ہے۔ اس تمام ترصورت حال کی وجہ سے بچے اور ان کے والدین سخت پریشان ہیں گورنمنٹ اقرائ گرلز پرائمری سکول 1990میں قائم ہوا اور یہاں پردو ٹیچرز تعینات تھیں مس عابدہ ناہید اور مس رفعت سلطانہ ۔ اہل علاقہ کے مطابق یہ دونوں ٹیچریں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو بھاری رشوت دے کر اپنی ٹرانسفرکروا گئیں۔ جس کے بعد مذکورہ سکول میں کسی بھی نئی ٹیچر کو تعینات نہیں کیا گیاجس کی وجہ سے ساٹھ کے لگ بھگ بچے اس سال امتحان نہیں دے پائے اور ان کایہ تعلیمی سال ضائع ہو چکا ہے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران پر عائد ہوتی ہے۔ گورنمنٹ کے قانون کے مطابق اگر کسی بھی سرکاری سکول میں ایک ہی ٹیچر پڑھا رہی ہو تو اس کا ٹرانسفر نہیں ہو سکتا۔ مگر ضلع چنیوٹ کے متعلقہ افسران نے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے اگست 2011ئ میں اس سکول سے دونوں ٹیچرز کو بھاری رشوت کے عوض ٹرانسفر کر دیا جس کے بعد سے اس سکول کو تالا لگا ہوا ہے اور عرصہ سات ماہ گزرنے کے باوجود یہاں کوئی نئی ٹیچر تعینات نہیں کی گئی۔ مذکورہ سکول کی عمارت کھنڈرات کا نمونہ پیش کر رہی ہے۔ سکول میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور جا بجا جنگلی کیکر اُگے ہوئے ہیں سکول کے برامدہ میں جانوروں کو ڈالا جانے والا بھوسہ پڑا ہوا ہے۔اس سکول کی ویرانی نے گائوں کے کئی بچوں کا مستقبل بھی تاریک کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker