چینوٹ﴿بیورو رپورٹ﴾سبق نہ یاد کرنے پر استاد کا دوسری کلاس کے طالب علم پر بدترین تشدد طالب علم بے ہوش جبکہ پنچائیت نے استاد کو بے قصور قرار دے دیا تفصیل کے مطابق چنیوٹ کا رہائشی حسنات علی جو کہ دوسری کلاس کا طالب علم ہے اور سبلز سکول میں پڑھتا ہے گزشتہ دن سبق نہ یا د کرنے پر استاد صبور علی نے اس کو بدترین تشد د کا نشانہ بنایا جس سے حسنات علی بے ہوش ہوگیا جس پر اس کے والدین اس کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے گئے جہاں اس علاج کیا گیا حسنات علی کی عمر تقریبا7سال ہے حسنات کے والد قاسم نے بتایا کہ صبور علی ماسٹر نے پہلے بھی میرے بیٹے پر تشدد کیا لیکن ہم خاموش ہوگئے جبکہ اس دفعہ اس نے میرے بیٹے پر اتنا تشدد کیا ہے کہ وہ بہوش ہوگیا جبکہ ماسٹر کی طرف سے ہمیں مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں کہ اگرکوئی کاروائی کی تو اس کا انجام برا ہوگا جبکہ پنچائیت میں استاد کو بے قصور قرار دے دیا گیا ہے میری اعلیٰ حکام اور وزیر اعلیٰ پنجا ب سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف دیا جائے اور میرے بیٹے پر بدترین تشدد کرنے والے استاد کو فی الفور کاروائی کی جائے ۔
You must be logged in to post a comment.