تازہ ترینعلاقائی

چشتیاں:قتل کی مختلف وارداتوں میں خاتون سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا

chishtianچشتیاں( نامہ نگار)چشتیاں کے نواحی دیہات میں قتل کی مختلف وارداتوں کے دوران ایک عورت سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ قتل کی پیلی واردات ڈاہرانوالہ کے قریب ہوئی جس میں نامعلوم افراد نے 25سالہ نوجوان لڑکی کا گلا کاٹ کر نہر مراد میں پھینک دیا تھا۔ دوسری واردات میں چک 171مراد ڈاہرانوالہ کے محمد ارشد کو ساڑھے چار ایکڑ رقبہ کو ہتھیانے کی خاطر اس کی بیوی مریم کے رشتہ داروں نے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کردیا ۔ تیسری ورادت میں چک 209مراد ڈاہرانوالہ کے زمیندار علی احمد کے نوجوان بیٹے سلیم کو اس کے دوست لطیف نے ادھار کی رقم 70ہزار روپے واپس مانگنے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ ڈاہرانوالہ اور صدر پولیس نے قتل کی وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  چشتیاں:پٹاخوں کا جلتا ڈبہ پھینک دینے سے سرکی کانہ کی آٹھ دکانیں جل کر راکھ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker