تازہ ترینعلاقائی

چشتیاں،تیزرفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی ،خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

chishtianچشتیاں(مانیٹرنگ سیل)سب تحصیل ڈاہرانوالہ کے نواحی قصبہ آرائیں مائنر کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ایک عورت سمیت دو افراد جانبحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے ۔ ڈاہرانوالہ پولیس کے مطابق چک 26تھری آر کے رہائشی متوفیہ کلثوم بی بی ،متوفی وزیر علی اور اکبر علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر چشتیاں آرہے تھے کہ آرائیں مائنر کے قریب ڈاہرانوالہ سے براستہ چشتیاں کراچی جانے والی تیز رفتار بس نے اُن کو ٹکر ماردی ا ور گرنے کے باعث پیچھے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں کلثوم بی بی ، وزیر علی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ زخمی اکبر علی کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو “آفت زدہ” قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker