تازہ ترینعلاقائی

بار ایسوسی ایشن چشتیاں کے الیکشن 12جنوری کو منعقد ہونگے

chishtianچشتیاں(نامہ نگار)بار ایسوسی ایشن چشتیاں کے آئندہ الیکشن 12جنوری کو منعقد ہونگے ۔ بار کے صدر چوہدری مزمل حسین گجر ایڈووکیٹ نے نئے سال 2013ء کے الیکشن شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلہ میں چوہدری محمد عباس ایڈووکیٹ کی سربراہی میں الیکشن بورڈ تشکیل دیا ہے جس کے ممبران چوہدری نعمان یوسف سندھو ایڈووکیٹ ، رانا محبوب عالم ایڈووکیٹ ہوں گے ۔ کاغذات نامزدگی 31دسمبر ، جانچ پڑتال کاغذات یکم جنوری ، کاغذات کی واپسی 2جنوری ، امیدواروں کی حتمی لسٹ 3جنوری ، الیکشن 12جنوری صبح 9سے شام 4بجے تک ۔ الیکشن میں 238وکلاء اپنا ووٹ استعمال کرسکیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button