پاکستانتازہ ترین

چترال جانیوالی دو گاڑیاں مردان سے سامان سمیت اغوا

پشاور(مانیٹرنگ سیل) پشاور سے پولٹری اور موبل آئل لے کر چترال جانے والی دو گاڑیاں مردان سے سامان سمیت اغوا کرلی گئیں۔چترال کے سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ دروش چترال کے معروف تاجر حاجی محمد شفا کی ڈاٹسن گاڑی موبل آئل لے کر چترال جارہی تھی کہ موٹر وے مردان انٹرچینج کے قریب مسلح افراد نے گاڑی روک لی۔ڈرائیور کو درخت کے ساتھ باندھ کر سامان اور گاڑی اڑا لے گئے۔ واقعے کی رپورٹ سٹی تھانہ مردان میں درج کروائی گئی ہے۔ گذشتہ رات بھی مردان کے علاقے تخت بھائی میں مرغیاں لے کر پشاور سے چترال جانے والی گاڑی کو اغوا کیا گیا تھا۔مولانا چترالی نے حکومت سے چترال روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  کورونا: 7 شہروں میں تعلیمی ادارے بند، اسلام آباد کے 2 علاقے سیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker