تازہ ترینعلاقائی

چولستان کی نہروں میں پانی چھوڑنے پرچیف انجینئرآفس کے سامنے اظہارتشکرکی ریلی

بہاولپور(بیو رو چیف) چولستان کی نہروں میں پانی چھوڑنے پرکسان بورڈ کے عہدیداروں کے ہمراہ چولستانی نمبرداروں کی چیف انجینئرآفس کے سامنے اظہارتشکر کی ریلی آئندہ سیزن میں بھی پانی کی فراہمی کویقینی بنایاجائے چولستانیوں کامطالبہ چولستانیوں کوپینے اور آبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی کویقینی بنانا محکمہ انہار کی ذمہ داری ہے اس ذمہ داری کواحسن طریقے سے نبھارہے ہیں ایکسین انہار آپریشن ارشاد احمدسکھیرا زونل صدر پاکستان ڈپلومہ انجینئر فیڈریشن ایسوسی ایشن ہلال خان اوردیگر کاخطاب مرکزی نائب صدرکسان بورڈ جام حضوربخش کی قیادت میں چولستانی نہرسلادی ڈیراورڈایری چکوک کے نمبرداروں اورمقامی چولستانیوں کی قیادت میں اظہارتشکر کی ایک ریلی چیف انجینئر انہارچوہدری ظفراقبال کے دفتر کے سامنے نکالی گئی جس میں کسان بورڈ کے عہدیداروں اورچولستانیون نے فصل حریف کے دوران چولستانی نہروں میں پانی دینے پرچیف انجینئر انہار چوہدری ظفراقبال سابق ایس ای انہار میاں مقبول احمدایکسین بہاولپورچوہدری محمدنعیم، ایکسین آپریشن ارشاد احمد سکھیرا اوردیگرکاشکریہ ادا کیا اورانہوں نے مطالبہ کیاکہ فصل حریف کی طرح فصل ربیع کیلئے بھی چولستان کی نہروں میں پانی کی فراہمی کویقینی بنایاجائے اس موقع پرایکسین آپریشن ارشاد احمد سکھیرا نے چولستانی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چولستان میں پانی کی فراہمی کویقینی بنانامحکمہ انہار کی ذمہ داری ہے اورمحکمہ انہارخدمت خلق کے جذبہ سے تعاون کررہاہے پاکستان ڈپلومہ انجینئر فیڈریشن کے زونل صدرہلال خان نے کہاکہ چولستان میں زیرزمین پانی کڑوا ہونے کی وجہ سے چولستانیوں کوبڑی مشکلات کاسامناہے اس لئے محکمہ انہار انہیں پینے کے پانی اورجانوروں کے چارہ کیلئے آبپاشی کی سہولت بھی فراہم کررہاہے انہوں نے کہاکہ چولستانی نمبرداروں اورمقامی لوگوں کی طرف سے محکمہ انہار کیلئے اظہارتشکر کی ریلی نکالنے سے محکمہ انہار کی عزت وقار میں بھی اضافہ ہواہ

یہ بھی پڑھیں  فلم کے لئے ہدایت کاروں کے پیچھے نہیں بھاگتی، عالیہ بھٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker