تازہ ترینعلاقائی

چولستان کے علاقہ بدوانی ولا میں اپنی بھوک کے ہاتھوں مجبور ہو کر کھیت کی جانب بڑھنے والے دو اونٹ بدترین تشدد کا شکار

بہاولپور (بیو رو چیف ) چولستان کے علاقہ بدوانی ولا میں اپنی بھوک کے ہاتھوں مجبور ہو کر کھیت کی جانب بڑھنے والے دو اونٹ بدترین تشدد کا شکار ،زمیندارنے اپنی جیپ کی ٹکر سے بے زبان کی ٹانگیں توڑ ڈالی ،شدت درد سے اونٹ کراہنے پر مجبور،تھانہ صدر یزمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔غریب چرواہا اور اہل علاقہ زمیندار کی طرف سے کیے جانے والے بدترین ظلم پر سراپائے احتجاج ،ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق چولستان کے علاقہ بدوانی والا میں چرتے ہوئے دو اونٹ زمیندار رب نوازکے کھیتوں کی جانب بڑھ گئے جنہیں دیکھتے ہی وہ آگ بگولہ ہوگیااور اپنے ساتھیوں سمیت اونٹوں پر دھاوا بول دیا ۔ جان بچاتے اونٹوں کو بار بار اپنی جیپ سے ٹکر اتے رہے جس کے نتیجے میں دونوں اونٹوں کی ٹانگیں ٹوٹ گیءں اوروہ چلنے پھرنے کے قابل نہ رہے ۔اورزمین کے ساتھ لگ گئے اونٹ ملک ماہی کی درخوست اور وٹرنری ڈاکٹر کی رپورٹ پر تھانہ صدر یزمان میں ایف آئی آر نمبر 319/12زیر دفعہ 506-B ،148/149،427ت پ کے تحت رب نواز ولد میاں نذیر احمد قوم پنوں ،غلام نبی ،اعجاز اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔اونٹ مالک ملک ماہی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ دونوں اونٹ اس کا کل اثاثہ تھے جن کی مالیت تقریبا چھ لاکھ بنتی ہے ۔ اس نے بتایا کہ جب ہم زبان جانور وں پر ظلم روا رکھنے والے زمیندار کے پاس فریاد لے کر گے تو اس نے طیش میں آکر بندوق تان لی اور اپنے ساتھیوں سمیت ہمیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دینے لگا ۔غریب چرواہا نے وزیر اعلی پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ظالم زمیندار اور اس کے اسکے ساتھی ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔جبکہ ملزم رب نواز نے اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے چولستانی رقبہ حساس ادارے سے لیز پر حاصل کر کے فصل کاشت کر رکھی ہے جس کو اکثر اوقات چولستانی جانور اجاڑتے رہتے تھے جس کے لیے ہم چولستانی مویشی پال لوگوں کو بار بار منع کرتے رہتے تھے جو باز نہ آتے تھے جس کے نتیجے میں ایک رات میرے ملازمین نے اونٹوں کو میرے کھیتوں میں جاتا دیکھ کر ان کے پیچھے گاڑی لگا کر بھگانے کی کوشش کی جس سے اونٹ پھسلے اور ان کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker