تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:چوری اور موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں اضافہ

سنجھورو (نامہ نگار)تفصیلات کے مطابق سنجھورو اور اس کے گرد ونواح میں چوری اور موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی جینا محال ہو گیا ہے ملزمان بڑی دلیری سے دن دھاڑے واردات کر کے گم ہو جاتے ہیں ۔انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔صبح سویرے گلاب شیخ اپنی چنگ چی رکشہ پر سانگھڑ جارہا تھا کہ راستے میں تین نامعلوم مصلح افراد نے چنگ چی کو ذبردستی روک کر رکشہ مالک سے 4000روپے نقد اور چنگ چی رکشہ چھین لیا اور فرارہو گئے۔ جبکہ ہائی اسکول کے ٹیچر محمد فردوس اسکول جانے کے لئے اپنی موٹر سائیکل دروازے پر کھڑی کر کے اندر آیا تو نامعلوم افراد موٹر سائیکل چرا کر لے گئے۔اسی طرح کی ایک اور واردات میں فرحان خان لغاری گاؤں سے موٹر سائیکل پر گھر سے شہر آ رہا تھا کہ 3نامعلوم مسلح افراد نے بٹور شاخ کے مقام پر روک کر موٹر سائیکل چھین لی اور فرا رہو گئے۔جبکہ دو روز قبل بھی مقامی اخبار کے ہاکر کی دوکان کا تالا توڑ کر رات کے اندھیرے میں نامعلوم افراد نے دوکان کا سفایا کر دیا تھا۔دوسری جانب SHOسنجھورو سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں اس قسم کے واقعات کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی کوئی کیس درج کیا گیا ہے۔دریں اثناء جب متاثرین سے ر ابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے جرائم روز کا معمول بن چکے ہیں اور پولیس ان جرائم پر شکایات کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کرتی اور پرچہ درج کرنے کے لئے بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے اور بجائے ان کے مسائل کے حل کرنے کے متاثرین کو تحقیقات کے بہانے پریشان کیا جاتا ہے اس لئے پولیس میں شکایت کے بجائے تاوان کی رقم دے کر اپنی اشیاء واپس لے لی جاتی ہے۔کیونکہ جتنی رقم پولیس طلب کرتی اتنی رقم سے چھینی گئی اشیاء واپس مل جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جب تک سکیورٹی کی گارنٹی نہیں ملتی ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے: وزیرداخلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker