ممبئی ﴿نمائندہ شو بز﴾ یش راج بینر تلے بننے والی فلم عاشق زادے میں اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کرنے اور اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے پری نیتی چوپڑا نے دو لاکھ روپے کی گولیاں چلا ڈالیں ۔ ہوا یوں کہ سابق مس ورلڈ اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن پری نیتی چوپڑا اپنی نئی آنے والی فلم میں ایک ایکشن گرل کے رول میں نظر آرہی ہیں اس کردار کو حقیقت سے قریب تر انداز میں عکسبند کروانے کے لیے پرینتی کو مختلف مناظر میں پستول چلانے کا مظاہرہہ کرنا تھا جس میں انہوں نے ایک مہینے تک باقاعدہ تربیت حاصل کی پرنیتی کو بندوقیں چلانے کی تربیت دینے سے فلم میں ان کے مناظر عکس بند کروانا پروڈیوسر کو خاصا مہنگا پڑ گیا کیونکہ اس پورے شیڈول کے لیے اسلحہ اور گولیاں خریدنے پر اسے کم از کم دو لاکھ روپے کا خرچہ آگیا ۔
یہ بھی پڑھیے :
ہم امن کےلئے بھی اورجنگ کےلئے بھی تیار ہیں: چوہدری نثار
اگست 13, 2013