تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ میں کھلے عام چوریاں ڈکتیاں، پولیس وارداتوں کو روکنے میں ناکام

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ میں کھلے عام چوریاں ڈکتیاں، پولیس وارداتوں کو روکنے میں ناکام، عوام تذبذب کا شکار ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں عوام کو لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سگریٹ کا سیل مین طاہر ریاض موضع بازیدہ سے رینا خورد جارہا تھا کہ جیسے ہی وہ ڈھاری نارواں چک نمبر 5جی ڈی کے قریب پہنچا تو آتشیں اسلحہ سے مسلح دونامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روکا اور دولاکھ 47ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ چک نمبر 38آر اے کے رہائشی عبدالقادر کے گھر سے ملزمان محمد صدیق، غلام مر تضیٰ وغیرہ پانچ تولے طلائی زیورات اور ہزاروں روپے مالیت کے پارچہ جات چوری کر کے لے گئے۔ جہانگیر کوٹ بہاولنگر کے رہائشی محمد صدیق اپنی کار نمبر آر این اے 123پر سوار ہوکرایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گئے جس کی کار کائنات میرج ہال سے ملزمان خالد محمود، محمد وقاض چوری کرکے لے گئے۔ چک نمبر 20ون اے ایل کے رہائشی حاجی علی شیر کے گھر سے ملزمان صفدر، زاہدوغیرہ چار تولے طلائی زیورات 82ہزار روپے نقدی رقم اور موٹرسائیکل چوری کر لے گئے۔ موضع چوچک کے رہائشی ندیم اکرم کی دوکان سے ملزم ریاض اپنے ساتھیوں کی مدد سے ہزاروں روپے مالیت کی کرسیاں، قالین و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ سکنہ حشمت شاہ والا جندراکہ کے رہائشی لیاقت علی کے زرعی رقبہ سے ملزم اکرم اپنے ساتھیوں کی مدد سے ہزاروں روپے مالیت کے درخت چوری کرکے لے گیا۔ بستی حامے شاہ کے رہائشی سردار علی کے گھر سے ملزمان محمد آصف وغیرہ ہزروں روپے مالیت کے طلائی زیورات ودیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ افضل کالونی کے رہائشی اللہ دتہ کی آڑھت سے نامعلوم ملزمان 50چیک موٹرسائیکل ، ٹریکٹر اور کار کے کاغذات چوری کرکے لے گئے۔ چک نمبر 38ڈی کے رہائشی چوہدری مظفر علی کا 45ہزار روپے مالیت کا آہنی بورڈ ملزمان یٰسین مقبول، صدیق وغیرہ چوری کرکے لے گئے۔ چک فضل شاہ میں واقع گورنمنٹ ماڈل سکول سے نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے مالیت کے پنکھے، موٹر پمپ، ربڑ پائپ ودیگر سامان چوری کرکے گئے ۔ قلعہ جوندسنگھ میں نصب موبائل فون ٹاو ر سے ملزمان غلام احمد ہزاروں روپے مالیت کا کئی لیٹر ڈیزل چوری کرکے لے گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لیے

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:غیرقانونی طورپرہتھیائی گئی زمین واپس دلائی جائے، میرمحمدمنگریو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker