تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پولیس نےبوگس چیک دینے پر پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیا

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے پر پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ12ون آر کے رہائشی اظہر حسین ولد خادم حسین کو غلام رسول ولد محمد شریف نے5لاکھ روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔ دوسرے واقعہ میں نواحی قصبہ12ون آر کے رہائشی ثناء اللہ ولد مراد کو محمد امجد لشاری ولد محمد فاضل نے2لاکھ روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔ تیسرے واقعہ میں محلہ زرگراں کے رہائشی محمد افضل ولد بشیر احمد کو منیر جاوید ولد شوکت علی نے70ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔ چوتھے واقعہ میں نواحی قصبہ19 ڈی کے رہائشی رائے خضر حیات ولد اللہ دتہ کو نور حسن ولد احمد علی نے1لاکھ 50ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔ پانچویں واقعہ میں حجرہ کے رہائشی اسحاق ولد محمد علی کو محمد اکرم ولد پیر بخش نے 1لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  NRO کا شور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker