تازہ ترینعلاقائی

ضلع قصور میں نئے ڈی ایس پی ٹریفک کی تعیناتی کے بعدکرپشن کابازارگرم

چونیاں (سٹاف رپورٹر) ضلع قصور میں نئے ڈی ایس پی ٹریفک کی تعیناتی کے بعد ٹریفک پولیس میں کرپشن کا بازار ایک مرتبہ پھر گرم ہوگیا،لاری اڈوں اور ٹرانسپورٹ مافیا سے منتھلیاں دوبارہ شروع ،ٹریفک سٹاف کی موجیں لگ گئیں،عوام کا آرپی او شیخوپورہ رینج سے کاروائی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس ضلع قصور میں کرپشن ختم کرنے کے بارے اعلیٰ پولیس افسران کی حکمت عملی اور احکام کا جمود ٹوٹ گیاآرپی او شیخوپورہ رینج ذوالفقار چیمہ نے چونیاں میں ایک کھلی کچہری کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک سمیت دیگر پولیس افسران سے رشوت نہ لینے کا حلف لیااور سابق انچارج ٹریفک ضلع قصور ڈی ایس پی رانا محمد اعظم خاں نے ضلع بھر سے ٹریفک پولیس کی منتھلیاں بند کروا کر ٹریفک سٹاف کی اکھاڑ بچھاڑ کر دی جس کے باعث ٹریفک نظام میں کافی حد تک بہتری نظر آنے لگی اور عوام نے سکھ کا سانس لیااس اقدام سے عادی رشوت خور ٹریفک سٹاف اور مختلف اڈوں کے مالکان سمیت ٹرانسپوٹ مافیاشدید پریشان رہامگر اب راؤ آصف زمان کی بطورڈی ایس پی ٹریفک قصور تعیناتی ہونے کے کچھ عرصے بعد ہی لاری اڈوں اور ٹرانسپورٹ مافیا سے دوبارہ منتھلیاں شروع ہونے سے ٹریفک سٹاف کی موجیں لگ گئیں ہیں چونیاں اندرون شہرہر وقت ٹریفک جام اور ٹرانسپورٹ میلے کا منظر پیش کر تا نظر آتاہے ٹرانسپورٹ مافیاکاشہر کی سڑکوں پراپنا ہی راج قائم ہے پبلک ٹرانسپورٹ کا تمام دن لاری اڈہ کے باہر سڑک کے دونوں اطراف منی اڈوں کی صورت میں لمبی لمبی قطاروں میں سواریوں کے اتارچڑھاؤ کر نا معمول بن چکاہے جس کے باعث شہریوں اور مسافروں کومختلف حادثات کے علاوہ شدید پریشانی کاسامنا رہتا ہے مقامی ٹریفک پولیس مین روڈ،بوائز ہائی سکول،کارڈیک سنٹر،ٹی ایچ کیو ہسپتال،چونگی قینچی و سکول /کالج روڈ ،حجرہ روڈ،گوشت وجناح اور خالد مارکیٹ روڈ،کچہری روڈاورلاری اڈہ چوک وغیرہ کے علاقوں میں اپنی ڈیوٹی ادا کرنے کی بجائے شہر سے باہرداخلی و خارجی چوکوں سمیت بائی پاس سڑکوں پر ناکے لگا کر ہر وقت دہاڑیاں لگانے اور بھتہ خوری میں مصروف دکھائی دیتی ہے مختلف عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے آرپی او شیخوپورہ رینج ذوالفقار چیمہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  برینڈی اور نامعلوم فرد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker