شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چونیاں:حکومت کی طرف سے پرائمری تعلیم اردومیں دینے کااعلان خوش آئند ہے،افضل شاہین

چونیاں:حکومت کی طرف سے پرائمری تعلیم اردومیں دینے کااعلان خوش آئند ہے،افضل شاہین

چونیاں (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی طرف سے پرائمری تعلیم اردومیں دینے کا اعلان خوش آئند ہے۔دنیا کے تمام ممالک نے اپنی قومی زبان میں تعلیم دے کر ترقی کی منازل طے کی ہیں۔قیام پاکستان کی جدوجہد میں اردو ذرائع ابلاغ کا اہم کردار ہے۔قائدین تحریک آذادی نے قیام پاکستان کی جنگ اردو میں لڑی۔مسلم لیگ کے سارے اجلاسوں کی کاروائی اردو زبان میں ہوتی تھی۔25فروری 1948ء کو قائداعظم محمد علی جناح نے اردو کو قومی زبان قرار دیا۔ملک کے تینوں دساتیر میں اردو کو ملک کی قومی زبان قرار دیا گیا۔1973ء کے آئین میں اردو کو دفتری زبان بنانے کیلئے1988ء تک کا وقت دیا گیا۔لیکن بدقسمتی سے اردو زبان کو اس کا جائز مقام نہ مل سکا۔ آج بھی عدالتوں کے فیصلے انگریزی زبان میں لکھے ہوتے ہیں۔حتیٰ کہ طلبہ کے میٹرک اور اس کے اوپر کی کلاسوں کے داخلہ فارم بھی انگریزی میں پر کر کر کے اردو کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔اردو زبان کے نفاذ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم محمد افضل شاہین نے اردوزبان کو قومی زبان قرار دینے کے 71 ویں سالہ دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ کہ قومی زبان کو نظر انداز کرنے سے ہمارے ستر سال ضائع ہو چکے ہیں ۔ہمارے سارے مسائل کی جڑیں انگریزی زبان کے غاصبانہ تسلط سے جڑی ہوئی ہیں۔پہلے انگریز ہزاروں میل دور سے آکر ہم پر حکومت کرتے رہے اور آج اپنے ذہنی غلاموں کے ذریعے ہم پر حکومت کر رہے ہیں اردوکیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر کے ہمارا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔اردو زبان کو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کریں گے : نجم سیٹھی