علاقائی

چونیاں:قصورپولیس نےبین الاضلاعی ڈکیت گروہوں کے 3سرغنوں سمیت 14 ملزمان گرفتار

چونیاں﴿سٹاف رپورٹر﴾ ڈی پی او قصور سےّد خرم علی شاہ نے ڈی ایس پی چونیاں شبیراحمد وڑائچ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج ڈاکٹر عارف مشتاق کے حکم پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران قتل ڈکیتی رہزنی،سرقہ بالجبر، کار اور موٹر سائیکل چھیننے کی سنگین وارداتوں میں ملوث تین بین الاضلاعی خطرناک گروہوںشکور عرف شکوری اوڈھ، شوکت عرف شوکی اوڈھ اور راشدڈکیت گینگ کے سرغنوں سمیت14 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 41 لاکھ روپے کا مال مسروقہ اور بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیاہے۔ ان گروہوں میں شامل خواتین عائشہ اور سائرہ کے علاوہ شکور عرف شکوری ، اسلم،شوکت عرف شوکی ،اللہ دتہ،وحید ،شریف ،آصف،لطیف،اختر ،حمید،راشد،وقاص اور جابر وغیرہ خطرناک ملزمان لاہور ،قصور،شیخوپورہ اور دیگر اضلاع کی سڑکوں سے گن پوئنٹ پرکاریں اور موٹر سائیکل چھیننے سمیت گھروں میں داخل ہوکر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیںاوریہ ملزمان وارداتوں کے دوران مزاحمت پر مختلف افراد کو قتل بھی کر چکے ہیں ۔ڈی پی اونے صحافیوں کو بتایاکہ ان ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ڈی ایس پی چونیاں شبیراحمد وڑائچ کی نگرانی میں انسپکٹر طارق محمود خاں ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں،سب انسپکٹرملک محمد اشرف،سب انسپکٹر محمد یعقوب،اے ایس آئی کامران شہزاد اور دیگر ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیںجنہوں نے انتھک محنت سے14ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے9 عددپسٹل 30 بور،بندوق12 بور،رائفل44 بور،رپیٹر12 بور،رائفل 7mm سمیت کثیر تعداد میں گولیاں اور مال مسروقہ 7موبائل فون،3کاریںاور دیگر گھریلو سامان برآمدکیا گیاہے اور اس کارکردگی پرجملہ افسران اور ملازمین پولیس کوتعریفی اسنادو نقد انعامات دئیے جائیں گے۔اس موقع پروارداتوں کا شکار اور مختلف عوامی حلقوں کی جانب سے انسپکٹر طارق محمود خاں ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاںکی بے باکی اور پیشہ وارانہ کارکردی کی تعریف کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ مرادجمالی: دو سگے بھائی محب علی عمرانی،امید علی عمرانی مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker